بھارت:الیکشن میں خواجہ سرا کی آزاد امید وار کی حیثیت سے شرکت

india

india

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والے الیکشن میں پہلی بار آزاد امید وار کی حیثیت سے خواجہ سرا حصہ لے رہے ہیں۔ اتر پردیش میں ہونے والے الیکشن سات فیزز میں ہوں گے جو کہ فروری سے مارچ تک جاری رہیں گے۔
آج کل بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم اپنے جوبن پر ہے ہر طرف سے اپنے حریف کو نیچا ثابت کرنے کے لئے ماحول بہت گرم ہے۔ مگر اس گرما گرمی میں خواجہ سر اکی جانب سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں آمد نے سیاسی ماحول کو اچانک بدل کر رکھ دیا۔ کملہ اس کی نمائدگی کر رہی ہیں۔ اور اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے پمفلٹ لوگوں میں تقسیم کئے۔
کملہ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد اپنے وعدوں سے پھر جاتی ہیں۔ مگر میں ایسا کچھ نہیں کروں گی۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کملہ نے کہا کہ میں اس الیکشن میں کرپشن کے خلاف لڑنے کے لئے آئی ہوں۔ ملک کا غریب آدمی مشکلات کا شکار ہے اور ان کا معیار زندگی زبوں حالی کا شکار ہے، مسلمان اپنے حقوق سے اور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی نمائدوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور خواجہ سرا اس اندھیرے میں امید کی کرن ہیں۔