آسٹریلین اوپن ٹینس:اعصام اورجولین راجر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ

aisaam

aisaam

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے پارٹنر جین جولین راجر کے ہمراہ فلپ مارکس اور عادل شمس دین پرمشتمل جوڑی کو شکست دے دی۔
میلبورن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق نے جولین راجر کے ہمراہ حریف ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ اعصام الحق کی جوڑی نے فلپ مارکس اور عادل شمس دین کی جوڑی کوٹائی بریکر پر سات چھ اور چھ چار کے اسکور سے ہرایا۔
ڈبلز ایونٹ کے تیسرے رانڈ میں اعصام الحق اور جولین راجر کی جوڑی کا مقابلہ امریکہ کے ایرک بوٹریک اور برازیل کے برونو سوریز پر مشتمل جوڑی سے ہوگا۔