سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے سال 2011ءکے دوران 52 غیر نفع بخش ایسوسی ایشنز کو کمپنیز آرڈیننس 1984ءکے سیکشن 42 کے تحت لائسنس جاری کئے، جس کے نتیجے میں 2011ءتک رجسٹرڈ شدہ غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز کی کل تعداد 513 ہو گئی ہیں۔
ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس میں کل 52 ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کی گئی جن میں سے پہلی سہ ماہی کے دوران 18، دوسری سہ ماہی کے دوران 15، تیسری سہ ماہی کے دوران 7 اور آخری تین ماہ کے دوران 12 ایسوسی ایشنز رجسٹرڈ کی گئیں۔ اسی طرح رجسٹرڈ کی گئی غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز میں سے 13 سوشل سروسز، 12 ایجوکیشن، 11 ہیلتھ اور 7 کو سپورٹس کے شعبہ میں خدمات کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔