جنوبی افریقہ اورسری لنکا کا 5واں ون ڈے آج کھیلاجائیگا

south africa sri lanka cricket

south africa sri lanka cricket

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کو سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روز ہ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے ابتدئی تینوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرلی تھی تاہم چوتھے ون ڈے میں سری لنکا نے تھیسار پریرا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیر زکا کہناہے کہ وہ آخری میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ان کاکہنا تھاکہ سیریزمیں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔