جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو بارہ رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز گریم سمتھ اور پیٹرسن نے کیا۔ پیٹرسن کے جلدی آٹ ہونے کے بعد گریم سمتھ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ ایک سو تینتالیس گیندوں میں ایک سو پچیس رنز بنا کر آٹ ہوئے۔دوسری جانب سے سمتھ کا ساتھ جنوبی افریقہ کے کپتان انگرام ڈی ویلیرز نے دیا جو شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد اٹھانوے گیندوں میں ایک سو پچیس رنز بنا کر آٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے دو اور سینانیاکے نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے کمبرلی میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے میزبان ٹیم کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی تھی۔