پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ایک ماہ کی بندش کے بعد ہفتے میں دو دن کے لیے گیس کی بحالی پیر سے شروع ہوجائے گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن نے گیس بحالی کے لیے پنجاب کو چار زونز میں تقسیم کیا ہے جس میں پہلازون لاہور ساہیوال، دوسرا زون فیصل آباد، سرگودھا، تیسرا زون ملتان بہاولپور، ڈی جی خان اور چوتھے زون میں گوجرانوالہ ، اسلام آبادکو رکھا گیا ہے۔ لاہور ساہیوال کی گیس پیر کی صبح چھ بجے دو روز کے لیے بحال کردی جائے گی۔