وزیرا طلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ جنرل مشرف کی بی ٹیم لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ہے، ماروی میمن کالا باغ ڈیم کی حمایت پر سندھ کے عوام سے معافی مانگیں۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ میں شازیہ مری نے کہا کہ جمہوریت کو تبدیل کرنے والے آمریت کے چمچے ہیں، سندھ کی عوام جانتی ہے کہ ان کا ہمدرد کون ہے اور مفاد پرست کون ، بھٹ شاہ میں تبدیلی کا ڈرامہ فلاپ ہوگیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے صوبوں کو جتنی خود مختاری دی ہے وہ اس سے پہلے کوئی بھی نہیں دے سکا۔