ساوتھ کیرولینا کے عوام نے امریکی صدارتی امیدوارکے لیے ہونے والے پرائمری الیکشن میں مٹ رومنی کے مقابل ری پبلیکن پارٹی کے نیوٹ گنگرش کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ مٹ رومنی امریکی ریاست میساچوسٹس کے سابق گورنر اور ایک نجی مالیاتی ادارے کے سربراہ ہیں۔صدارتی امیدواروں میں مباحثوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر گنگرش کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی معتدل پالیسیوں پر بہتر انداز میں عمل کریں گے۔ مٹ رومنی نے گنگرش کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، جبکہ ان کی تنقید کا ہدف اب بھی صدر اوباما ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے ہماری جنگ صدر اوباما سے ہے جو ہم ضرور جیتیں گے۔ ریکارڈ کے مطابق ساوتھ کیرولینا سے ری پبلیکن پارٹی کے ابتدائی امیدوار انیس سو اسی کی دہائی سے امریکی صدارت کے لیے نامزد ہوتے آرہے ہیں۔