راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں لاپتہ طلبہ کیس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے اسکول پرنسپل سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا اور آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاپتہ طلبہ کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ راولپنڈی میں چھ طلبہ کی گمشدگی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاپتہ طلبہ کیس کا ڈراپ سین ہوجائے گا۔ لاپتہ طلبہ کا گرفتار طالب علم عمر کے ساتھ موبائل فون پررابطہ ہے۔ اسکول کا مالک یاسر پولیس میں سب انسپکٹر ہے اور وہ راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات ہے۔ اسکول پرنسپل سب انسپکٹر یاسر کی عزیزہ ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔