آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

india australia

india australia

آسٹریلیا اور بھارت کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ منگل سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ میزبان آسٹریلیا کو سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل ہے اور آسٹریلیا چوتھا ٹیسٹ بھی جیت کر کلین سوئپ کیلئے پر عزم ہے۔
ایڈیلیڈ کی اسپن وکٹ کے پیش نظر آسٹریلیا نے فاسٹ بولر مائیکل اسٹارک کی جگہ نیتھن لیون کو شامل کیاہے۔ کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد چارصفر کی فتح سے کم مایوس کن ہوگا۔ایک میچ کی پابندی کی وجہ سے بھارت کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی خدمات سے محروم ہوگا۔اوپنر وریندر سہواگ قیادت اور وردھن سہا وکٹ کیپنگ کریں گے۔ ونے کمار کی جگہ اسپنر روی چندرن ایشون کی واپسی یقینی ہے۔