کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کے مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں گواہوں کو طلب کر لیا۔ کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ میں اے ڈی جے منور سلطانہ کے روبرو فاروق بیگ قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فاروق بیگ کے قتل کا مقدمہ دوہزار گیارہ میں قائم کیا گیا تھا۔ اس وقت آفاق احمد جیل میں تھے۔ سماعت کے دوران آفاق احمد نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ جس پر عدالت نے سماعت سولہ فروری ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب کراچی بدامنی کیس میں آفاق احمد کی توہین عدالت سے متعلق درخواست کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہو گی۔