بھارت میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور امیٹھی سے پارلیمنٹ کے رکن راہول گاندھی پر ایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی دہرہ دون میں ایک انتخابی ریلی میں شرکت کے لئے پہنچے۔ جوتا پھینکنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ان کو ان کے مقصد سے ہٹا نہیں سکتے اور وہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں۔