سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن رکوانے کا سپریم کورٹ کا حکم آئین سے متصادم ہے، ہمیں نہیں سنا گیا، پچیس مئی تک انتخابی فہرستیں تیار کرلی جا ئینگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ فہرستوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاہم سیلاب کے باعث ووٹنگ فہرستیں مکمل کرنے میں تاخیر ہوئی جبکہ بارش اور ڈینگی بخار بھی ووٹنگ لسٹوں کی تاخیر کا باعث بنا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ تاثردینے کی کوشش کی گئی کہ الیکشن کمیشن خودمختار نہیں، آئندہ انتخابات پرانے حلقوں پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ لسٹیں ملک بھر میں رکھی جائیں گی۔