اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے میمو کمیشن میں منصوراعجاز کے بیانات بیرون ملک جا کے ریکارڈ کرانے کی درخواست جمع کرا دی۔ دوسری جانب حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نیمنصور اعجاز کا کمیشن میں بیان ریکارڈ کرانے کا حق منسوخ کرنے کی درخواست کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کمیشن کی کارروائی کے دوران ان کے موکل کو جو سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہا گیا تھا وہ نہیں دی جارہی اور ان کے موکل کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایسی صورت میں وہ کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہو سکتے۔ادھر زاہد بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے منصور اعجاز دو پیشیوں سے کمیشن کے روبرو پیش ہونے کے لیے پاکستان آنے کی جھوٹی ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔ درخواست میں کمیشن سے استدعا کی گئی ہے منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کرانے کا حق ختم کیا جائے۔ کمیشن کارروائی مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ کے روبرو پیش کرے۔