آسٹریلیا میں شدید بارشیں، سیلاب سے سیکڑوں افراد متاثر

australia flood

australia flood

آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے اور مختلف علاقوں کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے سڑکیں اور پل زیر آب آگئے ہیں اور ان علاقوں کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ امدادی کاموں کے لیے رضاکار ہیلی کاپٹر اور کشتیاں استعمال کر رہے ہیں۔
بارشوں اور سیلاب کے باعث سات سو افراد پانی میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے آئندہ سات روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔