میمو کمیشن کی کارروائی میں حکومت رکاوٹ نہیں۔ مولا بخش

maula bux chandio

maula bux chandio

وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہیعدلیہ اور کمیشن کی کارروائی میں حکومت رکاوٹ نہیں بن رہی ہے۔ منصور اعجاز کے نہ آنے سے جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔
حیدرآباد میں وکلا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا پولیس اور دیگر فورسز منصور اعجاز کی سیکورٹی فراہم کرسکتے ہیں، ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی جو فوج کی سیکورٹی مانگی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوئی ہیں، صدر زرداری ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے۔