وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان نے فون پر رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ رواں سال مئی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ طیب اردگان نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات مثالی ہیں جووقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ایک ارب ڈالر تھی جو رواں سال بڑھ کر دو ارب ڈالر ہو جائے گی۔ دونوں رہنمائوں نے ڈیوس کے دورے کے درمیان وزیراعظم کے ترکی میں قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پرطیب اردگان نے وزیراعظم کی اہلیہ اوربیٹی کی خیریت دریافت کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔