بالی ووڈ اداکارعمران خان کرینہ کے بغیر فلم ایک میں اور ایک تو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ عمران خان اور کرینہ کپور کی کامیڈی اور رومینس سے بھر پور فلم ایک میں اور ایک تو کی ریلیز میں کچھ دن باقی ہیں۔ فلم کی پروموشن کے لئے عمران خان ممبئی پہنچ گئے۔ مگر ان کے مداحوں کو یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ عمران کے ساتھ کرینہ کپور نہیں ہیں۔ حالانکہ فلم کی پروموشن میں کرینہ کپور نے بھی حصہ لینے کا وعدہ کیا تھا مگر فلم ایجنٹ ونود کی شوٹنگ میں مصروفیت کی وجہ سے عمران خان اکیلے ہی یہ ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ فلم ایک میں اور ایک تو دس فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔