امریکی صدر براک اوباما کی اہلیت کوعدالت میں چیلنج کردیا گیا، ائٹلانٹا کی عدالت نے صدر اوباما کو جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی کی شہریت بھی چیلنج کریں گے۔ ایک شہری ڈیوڈ فرار نے ریاست اٹلانٹا کی عدالت میں پٹیشن میں مقف اختیار کیا کہ براک اوباما امریکا میں پیدا نہیں ہوئے۔ اس لیے وہ امریکی صدر بننے کے اہل نہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صرف برتھ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی نہیں۔ اوباما کی والدہ کا اسپتال کا ریکارڈ اور دیگر دستاویزات بھی دیکھی جائیں۔ عدالت نے امریکی صدر براک اوباما کو جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ ادھر وائٹ ہاس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر براک اوباما مصروفیات کے باعث عدالت میں نہیں پیش ہو سکتے۔