فرانسیسی سینیٹ: نسل کشی کو تسلیم نہ کرنا جرم قراردے دیا

genocide law

genocide law

فرانسیسی سینیٹ نے نسل کشی کو تسلیم نہ کرنا جرم قراردیتے ہوئے اکثریت رائے سے بل منظور کرلیا ہے۔ جبکہ ترکی نے بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے جاری بیان میں فرانسیسی سینیٹ کے نسل کشی بل پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ترکی سے نا انصافی قرار دیا۔ اور کہا کہ ترکی ہر فورم پر اس بل کی مخالفت کریگا۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا سلطنت عثمانیہ کے ترکوں نے آرمینیوں کی نسل کشی کی۔ اس سے موجودہ ترکی کا کوئی تعلق نہیں۔ ترک حکومت بل کی مذمت کرتی ہے۔ ترک وزیر انصاف نے بھی بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا۔