دنیا میں اشیائے خوردونوش سستی، پاکستان میں مہنگی

oil tea

oil tea

دنیا بھر میں اشیائے خوردونوش اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق وسط جنوری تک عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں بائیس فیصد، گندم اور چائے کی قیمت تیس فیصد کم ہوئی۔
اس کے برعکس پاکستان میں خوردنی تیل کی قیمت پچھلے سال کے مقابلے میں دس فیصد، گندم کی ایک فیصد اور چائے کی پانچ فیصد زیادہ ہے جبکہ چاول کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں صرف دو عشاریہ ستر فیصد کا اضافہ ہوا۔
اس عرصے میں عالمی مارکیٹ میں تو تیل اٹھارہ فیصد مہنگا ہوا جبکہ پاکستان میں پٹرول تئیس فیصد اور ڈیزل چھبیس فیصد مہنگا کر دیا گیا۔