اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان کے عدم تعاون کیرویے سے ایٹمی عدم پھیلا سے متعلق کانفرنس ناکامی سے دو چار ہو سکتی ہے ۔ ایک بیان میں بان کی مون نے کہا کہ پاکستان نے تین سال سے ایٹمی عدم پھیلامذاکرات میں شرکت نہیں کی اور اس رویہ سے کانفرنس کی ناکامی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ پاکستان کا موقف ہے کہ وہ ایٹمی طاقت میں عدم توازن پیدا کرنے والے معاہدے کا حصہ نہیں بن سکتا۔