کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، تین وکلاء جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی میں پاکستان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین وکلا جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار کو روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چار وکلا زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں باپ بیٹے سمیت تین وکلا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جبکہ ایک زخمی ہونے والے وکیل کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایڈووکیٹ شکیل، بدرمنیر اور کفیل احمد شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت بابر یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان وکلا کا سٹی کورٹ سے تعقب کر رہے تھے۔