حکومت نے سی این جی اور ڈیزل کی قیمتوں میں توازن کے لئے ڈیزل پر عائد ٹیکس میں 50فیصد کمی پر غور شروع کردیا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق حکومت نے سی این جی اور ڈیزل کی قیمتوں میں توازن کیلئے ڈیزل پر عائد ٹیکس میں پچاس فیصد کمی پر غور شروع کردیا ہے۔ ڈیزل پر عائد ٹیکس میں کمی کا فیصلہ سی این جی کا استعمال کم کرنا ہے۔ حکومت سی این جی کے کمرشل استعمال کو روکنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے جس میں سے اولین تجویز ڈیزل پر عائد ٹیکس میں پچاس فیصد کمی ہے۔ آئندہ ماہ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے جس کی بڑی وجہ ڈیزل پر عائد ٹیکس میں پچاس فیصد کمی ہوگی۔ ڈیزل پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔