مصباح اور اسد شفیق کے نصف سینچریز کی بدولت پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سات وکٹ پر دو سو چھپن رنز بنالئے ہیں۔ ابو ظبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام ہوگئی۔ ایک سو تین رنز پر قومی ٹیم کی چار وکٹیں گر گئیں۔ پانچویں وکٹ پر کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے سو رنز کی شراکت قائم کی۔ اسد شفیق اٹھاون رنز بناکر آٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان کی سات وکٹیں گر گئیں تھیں کپتان مصباح الحق تراسی رنز بناکر ناٹ آٹ ہیں۔ انگلش بولر گریم سوان اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔