کراچی میں3وکلاء کا قتل، وکیلوں کی ملک گیر ہڑتال

lawyer

lawyer

کراچی میں تین وکیلوں کے قتل پر وکلا برادری کی آج ملک گیر ہڑتال جاری ہے جبکہ سندھ بار کونسل نے کراچی میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ کل فائرنگ سے جاں بحق وکلا کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
کراچی میں تین وکلا کے قتل کے خلاف آج ملک  بھر میں وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا  جبکہ سندھ بار کونسل  کا کراچی ایم اے جناح روڈ پر دھرنا جاری اورغیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
بلوچستان بارایسوسی ایشن ،بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اوردیگر وکلا تنظیموں کی کال پر آج تمام وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں مقدمات کی پیروی کیلئے پیش نہیں ہوا۔ وکلا نے کراچی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر ڈسٹرکٹ بار سکھر کے آفس سے مینارہ روڈ تک وکلا نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ کراچی میں وکلا کا قتل کھلی دہشتگردی ہے۔ قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون اور آئین کی بالادستی قائم کی جائے۔ قاتلوں کو گرفتار نہ کیاگیاتو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائیگا۔