ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ترنوائی میں فاسفیٹ کی کان میں دب جانے والے تیرہ کان کنوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں تاہم تاحال کسی کو نہیں نکالا جاسکا۔ مقامی افراد اور پولیس اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت بیلچوں اور ڈرل مشینوں کے زریعہ دبے افراد کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں ، موسم سرد ہونے کے باعث امدادی کا رو ائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔دبے ہوئے افراد کے زندگی کے اثرات مکمل طور پر ختم ہو کر رہ گے ہیں۔ گاؤں کالوبانڈی میں فاسفیٹ کی کان اس وقت گرگئی جب مزدور اس میں کام کر رہے تھے۔ مائنز ڈیپار ٹمنٹ کے مطابق فاسفیٹ کی کان غیر قانونی طور پر لگائی گئی تھی۔تحقیقات کیلئے ایڈیشنل کمشنر غفور احمد کو انکو ائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ فاسفیٹ کی کان میں دب جانے والوں میں عبدالرزاق، نوید، وحید، یونس، سعید شاہ، نصیر ، محمد جاوید، محمد بشیر، سردار وحید، صغیر، ریاض، عباس اور صابر شامل ہیں۔