اسرائیل، فلسطین مذاکرات میں عدم پیش رفت

mahmoud abbas

mahmoud abbas

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت کسی پیش رفت کے بغیر اختتام پذیر ہو گئی ہے۔اردن کے فرمانرواں شاہ عبداللہ سے عمان میں ملنے کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اگلے ہفتے مستقبل کے لائح عمل کے بارے میں عرب لیگ سے بات کریں گے۔اسرائیلیوں اور فلسطینیوں، دونوں پر عالمی سطح پر دبا ؤہے کہ وہ دو ریاستی حل پر مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔یہ مذاکرات سنہ دو ہزار دس میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے مسئلے پر اختلافات کی وجہ سے معطل ہوگئے تھے۔سنہ انیس سو سڑسٹھ میں مشرقی یروشلم اور غربِ اردن پر اسرائیلی قبضے کے بعد سے وہاں ایک سو یہودی بستیاں تعمیر کی گئی ہیں جن میں تقریبا پانچ لاکھ یہودی رہائش پذیر ہیں۔ یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے تاہم اسرائیل اس موقف سے اختلاف رکھتا ہے۔