انگلینڈ نے پاکستان کے دو سو ستاون رنز کے جواب میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹیں کھو کر دو سو سات رنز بنالیے ہیں۔ انگلش ٹیم کو سبقت کیلئے مزید پچاس رنز درکار ہیں۔ ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی اور ایک رن کے اضافے کے بعد پوری ٹیم دو سو ستاون رنز پر آٹ ہوگئی۔ کپتان مصباح الحق نے چوراسی رنز کی اننگز کھیلی۔ اسٹورٹ براڈ نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ جلد گر گئی۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں ایلیسٹر کک اور جوناتھن ٹروٹ نے ایک سو انتالیس رنز کااضافہ کیا۔ کک چورانوے اور ٹروٹ چوہتر رنز بناسکے۔ سعید اجمل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔