سابق مس یونیورس اور بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ بیٹی کی پیدائش کے بعد گھر منتقل ہوگئیں۔ انہوں نے ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔ لارا کا کہنا ہے کہ نو مولود سائرہ ان کی اور ان کے شوہر کی زندگی میں خوشیاں بھر دیگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹا یا بیٹی سے زیادہ اس بات کی فکر تھی کہ ان کا ہونے والا بچہ صحت مند ہو۔ جبکہ ان کے شوہر معروف ٹینس اسٹار مہیش بیٹی کے باپ بننا چاہتے تھے ان کی خواہش پوری ہوگئی۔