وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ سی این جی پر پابندی نہیں لگاسکتے تاہم حوصلہ شکنی ضرور کی جاسکتی ہے، ایل پی جی کو آگے لانا ہوگا۔ بھارت سے واپسی پرلاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا اتنی گاڑیوں میں سی این جی نصب کی جاچکی ہے کہ اسے ایک دم ختم کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت پائپ لائن پر جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ایران پائپ لائن پر بھی کام جاری ہے، ہم پر اس متعلق کوئی پابندی نہیں۔