حکومت کو وقت پر انتخابات کروانے چاہئیں۔ قاضی حسین احمد

Qazi Hussain

Qazi Hussain

سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جمہوریت کی بقاکی خاطر حکومت کو اپنا مزید ایک سال مکمل کرتے ہوئے وقت پر انتخابات کروانے چاہئیں۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں معروف صحافی مصطفی صادق مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کا واحد حل جمہوریت کے استحکام میں ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ مرحوم بزرگ صحافی مصطفے صادق کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔