امریکا کی پاپ اسٹار ریحا نہ نے انٹرنیٹ پر مقبولیت کے حوالے سے لیڈی گاگا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ گیت ان کی سنے جاتے ہیں۔ آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن یہ حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ پر ریحانہ کے گیت دو ارب مرتبہ سنے گئے ہیں۔ یوں وہ آگئی ہیں خواتین سنگرز میں پہلے نمبر پران کو یہ اعزاز حاصل کروانے میں ان کے گیت لوڈ فانڈ وی کا بڑا ہاتھ ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز لیڈی گاگا کے پاس تھا۔ تاہم ریحا نہ ابھی مرد گلوکاروں سے پیچھے ہیں کیونکہ جسٹن بیبر کے گیت انٹر نیٹ پر دو ارب بیس کروڑ مرتبہ سے زائد بار سنے جا چکے ہیں۔ یوں مرد گلوکار ریحانہ سے بازی لے گئے ہیں۔