وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قبل ازوقت انتخابات کی ضرورت نہیں، اداروں میں ٹکراو کا تاثر دینے والے شخص کو فارغ کر دیا۔ فوج کے اقتدارپر قبضیکی خبریں غلط ہیں۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ عدالت گنہگارثابت کر کے جیل بھیجے گی۔ پاکستان میں نظر بند ججز کو میرے ہی حکم پر رہا کیا گیا تھا۔ اگر عدالت نے مجھے دوبارہ بلایا تو پیش ہونا میرا فرض ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اور انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ غیر مشروط تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ اور کسی کو اپنی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔