ایبٹ آباد: کان سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں

abbottabad

abbottabad

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ترنوائی میں فاسفیٹ کی کان میں دب جانے والے تیرہ کان کنوں میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ موسم سرد ہونے کے باعث امدادی کا رو ائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کان میں دبے دیگر مزدوروں کے زندہ بچنے کی امیدیں ختم ہوکر رہ گئی ہیں۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور علی الصبح تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جس سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہو چکی ہے۔ گزشتہ رات چار مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔ دو روز قبل گاں کالوبانڈی میں فاسفیٹ کی کان دبنے سے تیرہ افراد پھنس گئے تھے۔