وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے رحجانات اور روپے کی قدر میں کمی کیبا عث پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوگا تاہم حتمی فیصلہ حکومت اوگرا کی رپورٹ آنے کے بعد کرے گی۔ آبنائے ہرمز پر ایران امریکہ تنازعہ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی جس کے نتیجہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.45 روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق یکم فروری سے پٹرول 5.75 روپے فی لیٹر مہنگا ہوکر 94 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔۔ ہائی آکٹین کی قیمت میں 6.45 روپے فی لیٹر ،، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.13 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.87 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.98 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔