اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ ایران کو ثابت کرنا ہو گا کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ ڈیوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران کو اپنے نیوکلئیر پروگرام سے متعلق مغربی ممالک سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہئیے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی بحران کا پرامن حل نکالاجا سکتا ہے۔ بانکی مون نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی استعمال سے متعلق رپورٹس کو تشویشناک قرار دیا۔