ایران پر پابندیاں مزید سخت کی جائیں۔ اسرائیل

Ehud Barak

Ehud Barak

اسرائیل نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے لئے مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔
اسرائیل وزیر دفاع ایہود بارک نے ڈیوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بین القوامی برادری کو ایران کی تیل کی صنعت پر پابندیاں سخت کرنی چائیں۔ پوری دنیا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے باز رکھنے کے لئے متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اگر بیرونی دنیا سے عدم تعاون کی پالیسی جاری رکھی تواس سے نمٹنے کے لئے تمام آپشنز کھلے ہیں۔