بالی ووڈ فلم تلاش کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ عامرخان کرے جارہے ہیں ایک بار پھر فلمی دنیا میں دھماکہ پولیس کی وردی میں مجرم کی تلا ش میں سرگرداں عامر خان کو ہے کس کی تلاش۔ فلم تلاش میں کرینہ کپور اور رانی مکھرجی نئے انداز میں سامنے آرہی ہیں۔ سنسنی اور تجسس اور بھرپورفلم تلاش کے بارے میں فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دن فلم سپر ہٹ ہوجائے گی۔ عامر خان کا سال میں ایک کامیاب فلم کا دعوی سچ ثابت ہوپائے گا یا نہیں یہ تو فلم ریلیز ہونے کے بعد معلوم ہوگا۔