سندھ کی قوم پرست جماعتوں کے اتحاد سندھ بچا کمیٹی کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال رہی بعض افراد نے زبردستی کاروبار بند کرایا جبکہ کراچی میں ایک بس کو آگ لگادی گئی مختلف شہروں میں کریکر کیدھماکوں سے خوف وہراس پھیل گیا۔ قومی اسمبلی میں بیسویں آئینی ترمیم پیش کئے جانے کے خلا ف خیرپور، مورو، بھریا سٹی، محراب پور، بھریا روڈ، تھاروشاہ، کنڈیارو، پڈعیدن میں مکمل شٹر بند اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی، جس کے باعث کاروباری مراکز بند رہے۔ خیر پور کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ہے پولیس اور رینجرز کاگشت جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں امتحانی پرچے ملتوی کردیئے گئے، ٹنڈوالہ یار میں پیٹرول پمپ بنداور سٹرکوں پر سناٹاہے ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوا م کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حیدر آباد، سانگھڑ، نوابشا، مٹھی، مٹیاری، عمرکوٹ میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو میں بھی ہڑتال رہی۔ قوم پرست رہنماں کا کہناہے کہ مختلف شہروں میں پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے باوجود تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے سندھ دوستی کا ثبوت دیا۔