وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کوئی خطرہ نہیں، فوج سمیت تمام ادارے ملک میں جمہوری اور سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔ امریکہ سے نئے تعلقات کی شرائط بھی جمہوری ادارے طے کریں گے۔ ڈیووس میں میڈیا لیڈرز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا پاکستان میں عدم استحکام کی باتیں درست نہیں۔ ڈرون حملے کسی بھی طرح سے مفید نہیں، جمہوری حکومت نے کبھی ان حملوں کی اجازت نہیں دی۔ پاکستان عالمی برادری کی جنگ لڑ رہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، عالمی برادری ساتھ دے۔ انھوں نے کہا پاکستان بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم پاکستان سے مذاکرات میں مخلص ہیں،کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب امورپربات کرنا چاہتے ہیں۔