پاکستان نے انگلینڈ کو ابوظہبی ٹیسٹ میں ہرا دیا

pakistan

pakistan

ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹرز کی زبردست بولنگ سے انگلینڈ کی ٹیم کے چھکے چھوٹ گئے۔ نگلینڈ کے ایک سو پینتالیس رنز کے تعاقب میں بہتر رنز پر تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔ عبدلرحمان مین آف دی میچ قرار، نمبر ون ٹیسٹ اسپنر سعید اجمل اور عبدالرحمان کی بولنگ کا جادو انگلش ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کے اینڈریو اسٹراس بتیس، ایلسٹر کک سات، این بیل تین، کیون پیٹرسن ایک، میٹ پرائر اٹھارہ اور اوون مورگن، جوناتھن ٹروٹ، گریم سوان اور اسٹورٹ براڈ بغیر رن بنائے آوٹ ہوئے۔ شکست کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کی نمبرون پوزیشن بھی خطرے میں پڑگئی۔
مین آف دی میچ عبدالرحمن نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پچیس رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سعید اجمل نے تین وکٹیں لیں۔ مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے ابوظبی ٹیسٹ میں کیریئر کی سو وکٹیں مکمل کرلیں۔ سعید اجمل سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے سولہویں بولر ہیں۔ آف اسپنر سعید اجمل نے کیریئر کے انیس ویں ٹیسٹ میں گریم سوان کو ایل بی ڈبلیو کرکے سو ویں وکٹ حاصل کی۔ سعید اجمل نے کیریئر میں پانچ مرتبہ اننگز میں پانچ اور دو بار میچ میں دس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے دبئی ٹیسٹ میں کیریئرکی بہترین بولنگ کراتے ہوئے پچپن رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ کے خلاف یو اے ای میں جاری سیریز کے دومیچوں میں سعید اجمل سترہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چارسو چودہ وکٹیں وسیم اکرم نے حاصل کی ہیں۔
پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔ ایک سو پینتالیس رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ، پاکستان کے خلاف اپنے کمترین اسکور باہتر رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ ابوظبی میں ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو چودہ رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ انگلینڈ کو ایک سوپینتالیس رنز کا ہدف ملا۔