امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر بارک اوبامہ کو اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن سے منع کیا تھا۔ جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لیون پنیٹا نے صدر اوبامہ کے ایبٹ آباد آپریشن کی حمایت کی تھی جبکہ دیگر اعلی امریکی حکام نے اس بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ سن دو ہزار گیارہ کی ابتدا میں صرف چھ افراد کو آپریشن کا علم تھا۔ صدر اوبامہ نے کافی سوچ بچار کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔