وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نے پی آئی سی اسکینڈل پرجوڈیشنل انکوائری کا حکم دے دیا، سیکرٹری صحت اور پی آئی سی کے انتظامی آفسران اپنے اپنے عہدوں سے فارغ ہوگے۔ وزیر اعلی پنجاب کی معائنہ ٹیم کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں محکمہ صحت اور پی آئی سی کی غفلت اور نااہلی بھی سامنے لائی گئی، جس کے نتیجہ میں وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری صحت جہانزیب خان کو اپنے عہدے سے فارغ کردیا۔ پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اظہر اور ایم ایس ڈاکٹر جعفر سے بھی عہدے اور ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ۔ پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر ذوالفقار اور ایڈیشنل ایم ایس کو چیف ایگزیکٹو کا اور ایم ایس کاچارج دینے کا امکان ہے ، سپیشل سیکرٹری صحت داد بریچ کو ممکنہ سیکرٹری صحت کا عہدہ دیا جائے گا ۔ سروسیز ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصل مسعود کو اہم عہدہ دینے کے امکانات ہیں۔