ان دنوں ہالی وڈ میں ایوارڈز کا موسم اپنیعروج پرہیتو پھرآسٹریلیا بھی کیسے پیچھے رہے اسی سلسلے میں لاس اینجلس میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی اور زمین پر ستاروں کی بہا راترآئی۔ اس تقریب میں آسٹریلین اداکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار رسل کروو نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی آسٹرلیا کو مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں کیا گیا تھا مگر اب اس تقریب میں ہماری شرکت دراصل ہماری کاوشوں کا اقرار ہے۔ تقریب مین نکول کڈ مین، جیو فرے رش کے علاوہ دیگر ٹی وی اور فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ اداکارہ بیجو کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے اور لوگ بہت خوش ہیں اور ان کی مسکراہٹ ہمیں شکریہ ادا کرتے نظرآ رہی ہے میرے لئے یہ سب بہت منفرد ہے۔