جماعت اسلامی آج بعد نماز ظہر ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ،بدامنی اور ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف لاہور میں جلسہ کرے گی۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بعد نماز ظہر رنگ محل چوک لاہور میں ایک جلسہ منعقدکیا جارہا ہے جس سے جماعت اسلامی کی قیادت خطاب کرے گی۔جلسے میں خیبر پختونخواہ کے لوگوں پر کیا جانے والے ظلم،ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن،بدامنی ،نیٹو سپلائی کی بحالی اور ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا جائے۔