وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نیا چیف الیکشن کمشنرکسی غیر متنازع شخص کو مقرر کیا جائے گا۔ بجٹ کے بعدالیکشن کیطریقے کار پر بات ہوگی۔ کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہنا تھا کہ آرٹیکل دو سو انتالیس میں تبدیلی نہیں کی جارہی۔ ترمیم کیلئے اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی یتیم آئینی ترامیم پر شور مچا رہے ہیں،آئین و قانون کو سمجھے بغیرشور نہیں کرنا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا ہڑتال کسی کی بھی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔