وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی انٹرپول سیکرٹری جنرل رانلڈ نوبل سے دبئی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد، علاقائی امن اوردہشت گردی پر بات چیت ہوئی ۔ ملاقات میں انٹر پول کے سیکرٹری جنرل رانلڈ نوبل نے مجرموں کا ڈیٹا بیس سسٹم بنانے پر مبارک باد بھی دی۔ دہشت گردی اور تجارت کے درمیان منشیات کے روابط کوختم کرنے کے حوالے سیتبادلہ خیال ہوا۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے پاکستان کو مطلوب ملزم عمر فاروق کو بھی انٹرپول کے ذریعیواپس لانے کے حوالے سے بھی بات کی۔ انٹرپول کے سیکرٹری جنرل رانلڈ نوبل نے وزیرداخلہ رحمان ملک کو اٹلی کی وزارتی کانفرنس سے خطاب کرنے کی دعوت بھی دی۔