آسٹریلین اوپن ٹینس: یوکو وچ نے نڈال کو ہرا کر ٹائیٹل جیت لیا

novak djokovic

novak djokovic

دفاعی چیمپیئن سربیا کے نواک یوکو وچ نے اسپین کے رافیل نڈال کو آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔
میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نواک یوکو وچ نے رافیل نڈال کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس میں شکست دی۔ یوکو وچ نے پہلا سیٹ ڈراپ کیا اور دوسرے اور تیسرے سیٹ میں کامیابی حاصل کی تاہم نڈال نے کم بیک کرتے ہوئے چوتھا سیٹ ٹائی بریکر پر جیتا۔
آخری سیٹ میں کامیابی پر سربین کھلاڑی نے ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔ نڈال کے خلاف یوکو وچ کا اسکور پانچ سات، چھ چار، چھ دو، چھ سات اور سات پانچ رہا۔