گلوکاری ہو یا اداکاری علی ظفر ہر فن مولاہیں اورتو اور ہر ایک کو اپنے فن سے متاثر کرکے اسے بھی اپنے رنگ میں رنگ دیتے ہیں۔ علی ظفر نے پہلے پہل تو کترینہ کیف کو فلم میرے برادر کی دلہن میں گٹار سکھا کر راک اسٹار بننے میں مدد دی۔ اس کے بعد ان کی دوسری فلم لندن پیرس نیویارک بھی کم نہیں۔ ان کی اداکاری پلس گلوکاری سے متاثر ہوکر فلم میں ان کے مدمقابل ہیروئن ادیتیہ رانے بھی گلوکاری کے میدان میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور ایک نہیں فلم میں دودو گانے گا کر سب کر حیران کر دیا۔ علی ظفر کی حوصلہ افزائی نے ادیتیہ را کو فلم میں کلب سونگ مدھم سی مدہوشی اوروہ دیکھنے میں، گانے میں مدد دی۔ دیکھتے ہیں اگلی فلم میں علی ظفر کسے گلوکار بناکر اپنا گرویدہ کرتے ہیں۔ فلم لندن، پیرس، نیویارک دونوجوانوں نکھل اور للیتا کے گرد گھومتی ہے جو تین شہروں میں ایک ایک رات کے لئے ملتے ہیں۔